Safar Zafar

ظفر اقبال بانی ادارہ دی این جی او ورلڈ فاونڈیشن کا مختصر تعارف

دی این جی او ورلڈ فاؤنڈیشن کے بانی چیئرمین ظفر اقبال نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے بی ایس سی (آنرز) کی ڈگری حاصل کی. این آر ایس پی کے دیہی ترقی کے شعبے سے منسلک ہوئے. کچھ عرصہ این سی ایچ ڈی  میں بطور ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر خدمات سرانجام دیں اور بعدازاں سوشل سیکٹر میں فعال ہوئے. مقامی فلاحی تنظیموں کے علاوہ کاوش ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن میں متعدد سماجی، فلاحی و ترقیاتی منصوبوں سے منسلک رہے اور خدمت خلق کی سرگرمیاں سر انجام دیں. ظفر اقبال نے 2010ء میں انسانی خدمت اور خدمت ملک و قوم کے جذبے سے رفاہی ادارے دی این جی او ورلڈ فاونڈیشن کی بنیاد رکھی. اسی سال ضلع لیہ اور مظفر گڑھ میں درجنوں دیہی علاقے زیرآب آ کر صفحہء ہستی سے مٹ گئے تو دی این جی او ورلڈ فاؤنڈیشن نے ترکی کی فلاحی تنظیم ڈینس فنیری کی معاونت سے سیلاب سے تباہ حال علاقوں میں سینکڑوں گھر، درجنوں سکول اور قالین بافی کے 100 کارخانے تعمیر کرائے. سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہزاروں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اور سماجی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ کروڑوں روپے کی مالیت کا امدادی سامان تقسیم کیا. دی این جی او ورلڈ کے پلیٹ فارم سے سماجی تعمیر و ترقی کے درجنوں پروگرام، منصوبے اور رفاہی سرگرمیاں جاری ہیں جن میں تخفیف غربت کیلیے اسلامک مائیکرو فنانس کا پروگرام برکت پراجیکٹ سے ہزاروں غریب گھرانے مستفید ہو رہے ہیں. ذیسٹ سکولز پراجیکٹ کے تحت سینکڑوں سکول فروغ علم و فن میں گامزن ہیں جہاں غریب و افلاس زدہ طبقے کے بے شمار بچے زیور علم سے آراستہ ہو رہے ہیں. علاوہ ازیں اس ادارے کے ردا پروگرام کے ذریعے دیہاتی عورتوں کی ایک کیثر تعداد ہنرمندی کی تربیت اور علوم و فنون سے بہرہ مند ہوئی. ردا گرلز کالج میں پسماندہ دیہات کی سینکڑوں طالبات اعلیٰ تعلیمی مدارج طے کر رہی ہیں. دی این جی او ورلڈ ہر سال وطن عزیز کے غریب گھرانوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کرتی ہے. ظفر اقبال کے قائم کردہ رفاہی ادارے کا فلاحی دائرہ کار صوبہ خیبر پختون خواہ، سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں پھیلا ہوا ہے. ملک بھر میں جہاں کوئی آفت و مصیبت آتی ہے یا کوئی سانحہ ہوتا ہے تو وہاں دی این جی او ورلڈ کے کارکنان اپنی بساط کے مطابق انسانیت کے مصائب و آلام کا مداوا کرتے ہیں.

ظفر اقبال کی زندگی انسان دوستی، خدمت خلق اور سماجی تعمیر و ترقی کی روشن مثال ہے. وہ سوشل میڈیا پر فلاحی اداروں اور مخیر حضرات کو متحرک کرتے رہتے ہیں تاکہ پاکستانی معاشرے میں سماجی بہبود خدمت خلق کا شعور اجاگر ہو اور انسانی زندگی میں آسانی و بہتری پیدا ہو. انہوں نے اپنی زندگی خدمت خلق اور سماجی تعمیر و ترقی کیلیے وقف کر دی ہے وہ معاشرے میں خدمتِ انسانی کی روشن مثال ہیں. ان کے فلاحی پروگرام اور خدماتی سرگرمیوں کا دائرہ کار وسیع ہو رہا ہے. مخلوق خدا کی بھلائی و بہتری کے حوالے سے ان کی فلاحی منصوبہ سازی، مثالی حکمت عملی اور انسان دوستی کے جذبے نے انہیں خدماتی شعبے میں منفرد اور باوقار مقام سے نوازا ہے. ظفر اقبال کے کردار و عمل سے یہ سبق ملتا ہے کہ نامساعد حالات کی پروا کئے بغیر اور وسائل کی کمیابی کے باوجود سماج میں مفید، بہتر اور خوشگوار تبدیلی لائی جا سکتی ہے. ان کے طرزِ عمل نے بے شمار افراد کی زندگیوں کو بدلا ہے.

ظفر اقبال کا سوشل سیکٹر میں کردار اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ وہ پاکستان میں ورلڈ این جی او ڈے کے خیرسگالی سفیر ہیں ہر سال ان کے تحرک و فعالیت سے یہاں ورلڈ این جی او ڈے منایا جاتا ہے اور اس موقع پر باقاعدہ ایک تقریب منعقد ہوتی ہے جس میں این جی اوز کے سربراہان اور فلاح کار شرکت کرتے ہیں. ظفر اقبال سوشل میڈیا(فیس بک، ٹویٹر، یوٹیوب،انسٹاگرام،لنکڈ ان، وغیرہ) کے ذریعے فلاحی اداروں، این جی اوز سے وابستہ فلاح کاروں، کارکنوں کو سماجی بہبود کے پروگراموں اور منصوبہ جات میں اطلاق کیلیے جدید فنی و تکنیکی معلومات، تجربات پر مبنی لائحہ عمل اور آزمودہ حکمت عملیوں کی آگاہی دیتے ہیں. وہ بتاتے ہیں کہ کس طرح کے عوامل اور جدید طریقے اپنا کر رفاہی اداروں کو سائنسی بنیادوں پر منظم کیا جا سکتا ہے اور اپنی مدد آپ کے تحت کیسے خدماتی شعبے میں گامزن ہو سکتے ہیں…..!! ظفر اقبال سماجیاتی پیشہ وروں اور رفاہی اداروں کو خدماتی امور بابت نئی سوچ، عصری فنی و تکنیکی اصطلاحات سے متعارف کراتے اور انہیں راہنمائی فراہم کرتے ہیں. ظفر اقبال چاہتے ہیں کہ اجتماعی طور پر معاشرے کی تعمیر و ترقی کی راہیں متعین ہوں اور انسانیت کا درد رکھنے والے باشعور افراد سماجی فلاح و بہبود اور قومی تعمیر و ترقی کیلیے میدان عمل میں آئیں تاکہ معاشرتی بہبود کو فروغ و استحکام ملے، سماجی خدمات کے نصب العین کو بڑھاوا ملے اور نئی نسل میں سماجی خدمات کا جذبہ اور شعور تحریک کی صورت اختیار کر سکے. “تحریر طارق نواز”

2 thoughts on “ظفر اقبال بانی ادارہ دی این جی او ورلڈ فاونڈیشن کا مختصر تعارف”

  1. ظفر اقبال کی ترقی و کامیابی ان تمام نوآموز سماجی کارکنوں اور میدان خدمت خلق میں نووارد افراد کےلیے ایک تاریخی سبق ہے جو لوگوں کی پرواہ کئے بغیر محنت توکل پر یقین رکھتے ہیں اور خلوص نیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں..

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!