Safar Zafar

حافظ قرآن کے والدین کےمقام کی فضیلت

جس نے قرآنِ مجید پڑھا ، اور اُسے حفظ کیا ، اُس کے حلال کو حلال جانا اور اُس کے حرام کو حرام جانا تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اُسے جنت میں داخل فرمائے گا اور اُس کے گھر والوں میں سے ایسے دس افراد کے حق میں اُس کی شفاعت قبول فرمائے گا جن پر جہنم واجب ہو چکا تھا ۔ ’’صاحب قرآن کو حکم ہو گا کہ پڑھتے رہو اور (بہشت کے درجات) چڑھتے جاؤ اور ٹھہر ٹھہر کر پڑھو جیسے تم (قرآن حکیم) دُنیا میں ٹھہر ٹھہر کر پڑھتے تھے کہ تمہارا مقام اس آخری آیت کے نزدیک ہے جسے تم پڑھو گے ۔ ‘‘
حافظ قرآن کے والدین کےمقام کی فضیلت کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا،(البس والداہ تاج یوم القیامتہ
ضوہ اظھرمن ضوء الشمس)(سنن أبي داود.ج۔1۔ص۔543۔ر۔1455). حافظِ قرآن کے والدین کے سر پر ایسا منور تاج رکھا جائے گا کہ اُس کی روشنی سورج کی روشنی سے بھی زیادہ ہو گی.
دی این جی او ورلڈ فاؤنڈیشن کے چئیرمین ظفر اقبال کے نورِ چشم حافظ محمد عبداللہ ظفر نے حفظ القرآن کی تکمیل کر لی ہے. حافظ محمد عبداللہ ظفر کے دادا محمد اقبال کےلیے یہ امر نہایت باعث فخر اور قابل اعزاز ہے کہ ان کے پوتے نے کم سنی میں قرآن مجید فرقان حمید کو اپنے سینے میں محفوظ کرنے کی عظیم سعادت حاصل کی ہے. حافط محمد عبداللہ ظفر کے بابا محمد اقبال اللہ تبارک و تعالیٰ کے ازحد شکر گزار ہیں کہ ان کا پوتا حفظ قرآن جیسی بابرکت فضلیت سے بہرہ مند ہوا. ان کا استدلال ہے کہ جیسے آخری کتاب فرقان حمید عظیم اور مقدس ترین کلام ہے، ویسے ہی اسے پاک کلام کو اپنے سینے میں محفوظ کرنے والے بھی عظمت کے مقام پر فائز ہیں. حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ وہ دل ویران گھر کی مانند ہے جس میں قرآن کریم کا کوئی حصہ محفوظ نہیں، فرزند ارجمند کتنے خوش نصیب ہیں کہ جن کے سینے میں باری تعالیٰ نے قرآن مجید فرقان حمید جیسی آفاقی دولت و نعمتِ عظمیٰ محفوظ کر دی ہے. کس قدر خوش نصیب ہیں کہ بروزِ حشر (حافظ محمد عبداللہ ظفر کے والدین) کو آفتاب کی روشنی سے بڑھ کر پُرنور ہار پہنایا جائے گا.
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان عالی شان ہے کہ میری اُمت کے شرفاء اور باعزت لوگ حفاظ قرآن اور تہجد گزار ہیں. حافظ قرآن اسلام کا علمبردار ہے جس کی تکریم و تعظیم کی جائے، اللہ جل شانہ اسے عزت بخشیں گے..
اللہ رب العزت حافظ محمد عبداللہ ظفر کو حفظِ قرآنِ حکیم کی نعمتِ عظمیٰ کی حفاظت کرنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی توفیق مرحمت فرمائے. والدین، اساتذہ کرام کےلیے خوش بختی کا ذریعہ اور مخلوقِ خدا کےلیے فائدہ مند بنائے (آمین ثم آمین یارب العالمین)

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!