چیئرمین الہجرہ ٹرسٹ محمد عبد الکریم ثاقب اور چیئرمین دی این جی او ورلڈ فائونڈیشن ظفر اقبال نے ڈی جی خان میں الہجرہ ٹرسٹ کیمپس کے قیام کے حوالے سے سینیٹر حافظ عبد الکریم صاحب سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں براہمی تعاون کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ سینیٹر حافظ عبد الکریم صاحب نے الہجرہ ٹرسٹ کیمپس ڈی جی خان کے قیام کو ڈی جی خان کی عوام کے لیے خوش آئیند اقدام قرار دیا اور اس کاوش کے لیے عبد الکریم ثاقب صاحب اور ظفر اقبال صاحب کا شکریہ ادا کیا۔
