دی این جی او ورلڈ فاونڈیشن نے گذشتہ سال برکت پروگرام کے پلیٹ فارم َسے بے روزگار افراد اور اقتصادی طور پر کمزور گھرانوں کے معاشی تحفظ کےلیے برکت بلاسود قرض سکیم کا اجراء کیا. اس سکیم کے تحت معاشی وسائل سے محروم ہنر مند افراد، غریب خانہ دار خواتین اور اقتصادی محرومیوں کا شکار گھرانوں کو کاروبار/کام کرنے کیلئے نقد رقم فراہم کی گئی. مستفید کنندگان نے برکت بلاسود قرضے سے اپنے کام (کریانہ و پان شاپ، جنرل سٹور اور مکینک شاپ وغیرہ) کو وسعت دی. اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے برکت بلاسود قرض سکیم سے استفادہ کرنے والے غریب لوگوں کے معاشی وسائل میں اضافہ ہوا ہے اور ان کے اقتصادی امور میں بہتری آئی ہے. دی این جی او ورلڈ کی اس قرض سکیم پر کوئی سود یا خدماتی معاوضہ لاگو نہیں ہے.
برکت پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کے اجراء کا بنیادی مقصد تخفیفِ غربت کے پیش نظر اقتصادی وسائل سے محروم گھرانوں اور ہنرمندوں کو اپنے ذاتی کام میں معاشی معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ غربت کی دلدل سے نکل کر اپنی معشیت بہتر کر سکیں اور ان کی زندگی آسان ہو جائے. دی این جی او ورلڈ فاونڈیشن اپنے وسائل کے مطابق سماجی غربت میں کمی لانے کیلئے کاوشیں کر رہی ہے. برکت بلاسود قرضوں کی فراہمی اقتصادی محرومیوں کا شکار کنبوں کی خود انحصاری و معاشی خودمختاری سے خود کفالت کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے..